میانمار میں ظلم و ستم کا شکار روہنگیا مسلمان حالات بہتر ہونے کے بعد واپس گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال میانمار میں بسنے والے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کے نتیجے میں لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر مختلف کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے اعداد و
شمار کے مطابق ان کیمپوں میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی تھی مگر اب ملک میں حالات بہتر ہونے کے بعد ان میں سے 25ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور پناہ گزینوں کے لیے قائم کیے گئے 67 کیمپوں کی تعداد اب کم ہو کر 40 رہ گئی ہے ۔
اقوام متحدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد میانمار میں حالات اقلیتوں کے لیے بہتر ہوں گے۔